Ahl o Sunnah Quran Academy

LEARN QURAN ONLINE AT HOME People who are interested in reading the Qur'an Click here to see all our courses Free Registration 3-Days Free Trial Classe 5-Days/Weeks Saturday and Sunday will be holidays

Recent Posts

Responsive Ads Here

Thursday, 12 October 2017

اعلی حضرت سے پوچھیں گئے سوالات کے جوابات 2قسط نمبر



اعلی حضرت سے پوچھیں  گئے سوالات کے جوابات

مسمیٰ بنام تاریخی ''إظہار الحق الجلي'' ۲۰ ۱۳؁ھ 
2قسط نمبر 
سوال نمبر 6:اس سے پہلے سنّیوں میں ہندوستان کے تمام مسلمان کس مذہب پر تھے اور سلاطین کس مذہب پر تھے ؟
جواب :تمام مسلمان رعایا و سلاطین سب مقلّد، سنّی حنفی تھے۔ اسی لئے گورنمنٹ نے حنفی مذہب کواس ملک کے سنّی مسلمانوں کا مذہب مان کر اسی مذہب کی کتابیں ''ھدایہ، قاضی خاں، عالمگیری، درمختار '' انگریزی میں ترجمہ کرائیں اور انہیں کتابوں پر مقدمات فیصل ہوتے ہیں ۔ غیر مقلّد کی کوئی کتاب نہ ترجمہ ہوئی اور نہ اس پر فیصلہ ہوا۔
سوال نمبر 7: سلطنت کی حالتِ قوت میں یہ فرقہ غیر مقلّدین پیدا ہوا یا کب اور نکل کر اپنا نام کیا رکھا ؟
جواب :یہ فر قہ، ضعف سلطنت میں پیدا ہوا۔ اپنا نام موحدومحمدی وعامل بالحدیث رکھا اور اہلسنّت نے عرب و عجم میں ان کا نام وہابی اور غیر مقلّد(۱) اور لامذہب رکھاانھوں نے اہلسنّت ہونے کادعوٰی کیا ۔مگر عرب و عجم کے اہلسنّت نے ان کو ''اہل ِ بدعت ''جانا ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حاشیہ 
۱۔جو کسی کے پیرو کار نہ ہوں ۔مقلد کا معنی پٹہ ڈالنے یا اطاعت کرنے کے ہیں۔آئمہ اربعہ یعنی امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ،امام شافعی رضی اللہ عنہ،امام مالک رضی اللہ عنہ اور امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کی فقہ پر عمل کرنے والوں کو بالترتیب حنفی،شافعی ،مالکی،حنبلی مقلّدکہتے ہیں ۔ اجماع امّت کی رو سے جو شخص ان چاروں آئمہ میں سے کسی ایک کابھی مقلّدنہیں وہ گمراہ وبددین ہے ۔
تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیے اعلیٰ حضرت علیہ 
الرحمۃکی تحریر ''الفضل الموھبی ''،المعروف رد غیر مقلدین۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سوال نمبر ۸ :ا س فرقہ کے ظاہر ہونے پر ہندوستان کے علمائے اہلسنّت نے اس کی تردید کی یا نہیں اور علمائے حرمین شریفین سے فتاوٰی اس مذہب کے بطلان پر آئے یا نہیں ؟
جواب : ہاں ۔
سوال نمبر ۹:اس فرقہ جدیدہ کا فتنہ، ہندوستان میں دفعتًا پھیلا یا آہستہ آہستہ اور ہر جگہ اور ہر مقام میں اس کی کثرت ہوئی یاکیا ؟
جواب :اس کافتنہ بتدریج پھیلا ۔ بہت جگہ ابھی تک ان کانام و نشان نہیں اور بعض جگہ چند سال سے گنتی کے لوگ اس مذہب کے ہوئے ہیں ۔ 
AHL O SUNNAH QURAN ACADEMY

No comments:

Post a Comment

Thank you For visiting our bloggers