Ahl o Sunnah Quran Academy

LEARN QURAN ONLINE AT HOME People who are interested in reading the Qur'an Click here to see all our courses Free Registration 3-Days Free Trial Classe 5-Days/Weeks Saturday and Sunday will be holidays

Recent Posts

Responsive Ads Here

Friday, 13 October 2017

اعلی حضرت سے پوچھیں گئے سوالات کے جوابات 3 قسط نمبر

اعلی حضرت سے پوچھیں گئے سوالات کے جوابات  3 قسط نمبر

مسمیٰ بنام تاریخی ''إظہار الحق الجلي'' ۲۰ ۱۳؁ھ ۔
سوال نمبر ۱۰ :غیر مقلّدین، اہلسنّت میں داخل ہیں یامبتدع (۱)ہیں اور مبتدع ہیں تو کس دلیل سے ؟
جواب :غیر مقلّدین مبتدع، گمراہ ہیں ۔ علمائے عرب و عجم کا اس پر اتفاق ہے ۔ دیکھو عرب شریف کافتوٰی، ''فتاوی الحرمین '' (1)جس پر علمائے مکہ و مدینہ 
کی مُہریں ہیں
 حاشیہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱۔دین میں نئی بات نکالنے والا ،بدعت کرنے والا ۲۔اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ''اکابرین دیوبند'' رشیداحمد گنگوہی ، قاسم نانوتوی،خلیل احمد انبیٹھوی اور اشرف علی تھانوی علیہم ماعلیہم کو ان کی کفریہ عبارات پر مطلع فرمایااور ان سے توبہ نامہ شائع کرنے کا مطالبہ فرمایالیکن انھوں نے توبہ کرنے کے بجائے حسبِ سابق ان کفریہ عبارات پر مشتمل کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا،اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ نے ہر علمی میدان میں ان کفریہ عبارات کو چیلنج کیا اور مقابلے کی دعوت دی لیکن ''اکابرینِ دیوبند'' کی طرف سے کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوئی۔جن کتابوں میں یہ کفریہ عبارات شائع ہوئیں ان کے نام یہ ہیں (i)تحذیر النّاس
(ii)براہینِ قاطعہ ،(iii)حفظ الایمان ۔یہ کتب آج بھی اسی طرح ان کفریہ عبارات 
کے ساتھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اور کتاب ''فتح المبین'' اور ''جامع الشواھد'' جن پر عرب و ہند کے بہت سے علماء کی مہریں ہیں اور'' طحطاوی حاشیہ درمختار'' (۱)میں ان کے بدعتی ہونے کی تصریح ہے ۔
سوال نمبر ۱۱:فرقہ غیر مقلّدین کیوں کر مذاہب اربعہ(۲) اہلسنّت و جماعت سے خارج ہیں جو بدعتی اور ناری ہوئے بلکہ وہ تو بلا تعیّن چاروں اماموں کی تقلید کرتے ہیں ؟
جواب :یہ غیر مقلّدین کادھوکہ ہے ان کے یہاں تقلید شرک ہے ۔ ان کے پیشوا اسمٰعیل دہلوی اور صدیق حسن خان بھوپالی اسے لکھ گئے ہیں، چاروں اماموں کو حدیث کا مخالف بتاتے ہیں۔ انہیں کی کتاب ''ظفر المبین ''اسی بیان میں ہے، یہ کوئی مسئلہ کسی امام کی تقلید سے نہیں مانتے، اتفاقیہ کوئی موافقت ہوجائے تو دوسری 
بات ہے اسے اتباع نہیں کہیں گے۔ دیکھو'' توضیح و تلویح (3)''۔
حاشیہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
=ان کے مکتبوں سے شائع ہورہی ہیں اور لوگوں کے ایمان میں خرابی کا باعث بن رہی ہیں ۔ بہرحال اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃنے'' تحذیرالناس'' کی اشاعت کے تیس (30)سال بعد،''براھینِ قاطعہ'' کی اشاعت کے تقریباً سولہ (16)سال بعداور ''حفظ الایمان ''کی اشاعت کے قریبًا ایک سال بعد ۱۳۲۰؁ھ میں مذکورہ بالا اشخاص پر ان کفریہ عبارات کی و جہ سے کفر کا فتوی صادر فرمایاجسکی تصدیق ''علمائے حر مین شریفین'' نے فرمائی، انہی تصدیقات کو ''فتاوی حرمین'' کہتے ہیں یہ تصدیقات''حسام الحرمین''کے نام سے اردو ترجمہ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ (پرانی سبزی منڈی، فیضانِ مدینہ کراچی) پر بآسانی دستیاب ہیں ۔ 
۱۔حاشیۃ الطحطاوي علی الدر المختار،کتاب الجھاد، باب البغاۃ،ج۲،ص۴۹۴،المکتبۃ العربیۃ،کوئٹہ 
۲۔(i)حنفیہ(ii)شافعیہ (iii)مالکیہ(iv)حنبلیہ
۱۔توضیح تلویح،فصل في تقلید الصحابي رضي اللہ عنہ، ج۲،ص۴۹۴،۴۹۳،میر محمد کتب خانہ ،کراچی۔ 



No comments:

Post a Comment

Thank you For visiting our bloggers